کراچی: مائیکروسافٹ پاکستان کا ٹیکنالوجی کے رجحان پرسمینار

Microsoft

Microsoft

کراچی میں مائیکروسافٹ پاکستان کے اہتمام ٹیکنالوجی کے رجحان پر سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے ٹیکنالوجی کی افادیت اوربڑھتے ہوئے رجحان کے بارے میں تجزیہ پیش کیا۔ تقریب میں مائیکروسافٹ پاکستان کے کنٹری منیجر عامر راو بھی متعارف کرایا گیا۔

ملاقات میں پاکستان میں ٹیکنالوجی کے رجحان کا تجزیہ پیش کیا گیا اور موجودہ دور میں افراد اور اداروں کے کام کرنے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے میں مائیکرو سافٹ کے فعال کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقِع پر مائیکروسافٹ پاکستان کے کنٹری منیجر عامر راو نے کہا، ٹیکنالوجی پر مبنی نت نئی کاروباری سہولتوں نے مارکیٹ میں مقابلے کی فضا کا سامنا کرنے کے لحاظ سے کمپنیوں کے لیے نئے راستے کھول دیے ہیں۔