حیدرآباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اگر غیر جانبدارانہ آپریشن کیا جائے تو کراچی میں بھی فوجی کارروائی کے بغیر قانون کی حکمرانی کی جاسکتی ہے۔ وہ جماعت اسلامی کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر حیدرآباد ذرائع سے گفتگو کر رہے تھے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ چودھری نثار نے کراچی کا دورہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیرجانبدارانہ کارروائی کی جائے گی تاہم صدارتی انتخابات پر ان کا موقف تبدیل ہو گیا۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھاکہ پا رلیمنٹ بے سمت اور لاحاصل خارجہ پالیسی کو درست سمت میں لانے کے لیے قومی پالیسی تشکیل دے۔ انہوں نے کہاکہ تحفظات کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔