کراچی: مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

Milk

Milk

کراچی (جیوڈیسک) کمیشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کے مطابق دودھ کی زائد قیمت میں فروخت کے خلاف انتطامیہ کی جانب سے سخت کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں 20 دودھ فروشوں کو گرفتار کر کے ان پر دو لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت کا تعین تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے طے کیا گیا ہے۔ اسکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔