کراچی کے 50 فیصد باڑے والے دودھ میں بہت زیادہ پانی ملاتے ہیں

Milk

Milk

کراچی (جیوڈیسک) باڑے والوں نے انجیکشن پر پابندی اور دودھ کی پیداوار میں کمی کا توڑ نکال لیا،کراچی کے 50 فیصد باڑے والے دودھ میں پہلے سے زیادہ پانی ملانا شروع ہو گئے۔

متعدد شہریوں کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ دودھ کی قیمت اور دودھ کی ہڑتال کے بعد پتلا دودھ مل رہا ہے اور اسمیں ملائی بھی واضح طور پرکم ہوتی ہے۔

ڈیری فارم ذرائع کے مطابق انجیکشن پر پابندی کے بعد دودھ کی پیداوار میں 30 فیصد تک کمی آئی، جبکہ کم دودھ پر مڈل مین کا 1300 روپے فی من جرمانہ لے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ 50 سے 55 فیصد باڑے والوں نےدودھ میں پہلے کی نسبت زیادہ پانی ملانا شروع کر دیا ہے۔