کراچی: منگھو پیر میں کار ساز بم دھماکے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ مارا گیا، ساتھی فرار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک دہشت گرد 2007 کے کار ساز بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر سی آئی ڈی پولیس نے منگھو پیر کے علاقے میں کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران ملزم نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت فردوس خان عرف فردوس بابا کے نام سے ہوئی ہے جو تحریک طالبان محسود گروپ کا کمانڈر تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مارے جانا والا ملزم 2007 کے کارساز بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔