کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مرزا یوسف کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ذاتی محافظ جاں بحق ہو گئے۔ علامہ مرزا یوسف حسین فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔
گلستان جوہر میں راڈو اپارٹمنٹ کیقریب علامہ مرزا یوسف حسین کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے گاڑی میں سوار پولیس اہلکار اور ان کا ذاتی محافظ جاں بحق ہو گئے۔
مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرزا یوسف حسین گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔
جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، شیعہ ایکشن کمیٹی اور مجلس و حدت مسلمین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا ہے۔