کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر لاپتہ افراد کے معاملات کی مانیٹرنگ کے لئے اعلی سطح کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ڈپٹی اٹارنی جنرل اسلم بٹ کی سربراہی میں۔
لاپتہ افراد کے معاملات کی مانیٹرنگ کے لئے اعلی سطح کمیشن قائم کیا گیا ہے۔ کمیشن کے ارکان میں میران شاہ، بیرسٹر صلاح الدین اور لاپتہ افراد کی طرف سے محمد فاروق ایڈوکیٹ شامل ہیں۔ کمیشن کا پہلا اجلاس کل ہو گا۔