کراچی (جیوڈیسک) ملیر میں تین افراد کے اغوا کے بعد قتل کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بس میں سیٹ کے جھگڑے پر پیش آیا۔ ایس ایس پی عمران شوکت نے انکشاف کیا ہے کہ تینوں افراد ایک ہی فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ فیکٹری کی بس میں رحمت اللہ کی سیٹ پر حسن نانا بیٹھ گیا۔
جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ بعد ازاں حسن نانا اور ساتھیوں نے رحمت اللہ پر تشدد کیا۔ 5 جون کو رحمت اللہ کے دوستوں نے بدلہ لینے کی خاطر یہ بد ترین کارروائی کی۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ لسانی نہیں بلکہ عدم برداشت کا شاخسانہ ہے۔