کراچی (جیوڈیسک) ماڈل کالونی میں پولیو مرکز پر پولیو ویکسین کے قطرے ختم ہو گئے جس کی وجہ سے متعدد والدین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں اس وقت شیر خوار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عمل جاری ہے اور کئی زونز میں مختلف ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں اسی دوران ماڈل کالونی میں قائم پولیو مرکز پر ویکسین کے قطرے ختم ہوگئے اور کئی معصوم بچے قطرے پینے سے محروم رہ گئے۔
معصوم بچوں کے محروم رہ جانے پر والدین نے سنٹرز پر ہنگامہ کر دیا اور عملے سے بحث و تکرار بھی ہوئی جس پر عملے نے یقین دہانی کرا دی کہ جلد ہی دوبارہ پولیو ویکسین کا انتظام کرایا جائے گا اور باقی رہ جانے والے بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔ متعدد والدین اپنے شیر خوار بچوں کو گود میں اٹھائے واپس لوٹ گئے۔