اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت پانی وبجلی نے کے الیکٹرک کے گھریلو صارفین کیلیے بجلی20 تا 80 فیصدتک مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گھریلو صارفین کیلیے بجلی 2تا4 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے سبسڈی کم کردی ہے جس کیب اعث بجلی مہنگی کی گئی ہے۔ وزارت پانی وبجلی نے گھریلو صارفین کیلیے تمام سلیبز کا فائدہ ختم کردیا ۔201 تا 300 یونٹس ماہانہ والے گھریلو صارفین کیلیے بجلی 2 روپے، 301 تا 700 یونٹس والوں کیلیے3 روپے اور700یونٹس سے زائد صارفین کیلیے2روپے یونٹ مہنگی کی گئی۔
پیک آورکیلیے بجلی 4روپے اورآف پیک کیلیے 4یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ سبسڈی کم ہونے کے باعث 201 تا300کیٹگری کا ٹیرف 8روپے 11پیسے فی یونٹ سے بڑھاکر10روپے 20 پیسے، 301تا700یونٹ کیٹگری کا ٹیرف12روپے 33پیسے سے بڑھاکر 16روپے اور 700 یونٹ سے زائدکیٹگری کاٹیرف15روپے 7پیسے سے بڑھا کر 18روپے فی یونٹ کر دیا گیا ہے۔
ٹائم آف یوزمیٹروالے گھریلو صارفین کاپیک آورکاٹیرف13روپے 99پیسے سے بڑھا کر 18 روپے اورآف پیک کاٹیرف 8 روپے 22 پیسے سے بڑھا کر 12روپے 50پیسے فی یونٹ کردیا گیاہے۔کمرشل اورصنعتی صارفین کاٹیرف برقرا ر رکھا گیا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق فوری کیا گیا ہے۔