کراچی میں مون سون کی پہلی بارش

Rain

Rain

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

صبح ہوتے ہی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گئی۔

کراچی کے جن علاقوں میں بارش ریکارڈ ہوئی ان میں گلشن حدید، اسٹیل ٹاون، لانڈھی، ملیر، ائیرپورٹ، صفورا گوٹھ، گلشن اقبال، اورنگی ٹاون، صدر، گارڈن، اولڈ سٹی ایریا اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

مون سون کی پہلی بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔

بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی نارتھ ناظم آباد، ملیر، جامعہ ملیہ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی بند ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں اور صورتحال سےآگاہ کرتے رہیں گے۔