کراچی : مون سون کا دوسرا دور، بجلی کی طویل بندش کا خدشہ برقرار

Karachi Rain

Karachi Rain

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں بارش ہو اور بجلی نہ جائے، یہ ایسے ہی ہے جیسے ساس اور بہو جھگڑا کئے بنا ساتھ رہیں، اور جیسے ان دو عظیم ہستیوں کا جھگڑا چھوٹی چھوٹی باتوں سے شروع ہوتا ہے، ٹھیک ویسے ہی ہلکی پھوار سے ہی بجلی روٹھ جاتی ہے اور وہ بھی گھنٹوں کیلئے لیکن کبھی مان بھی جاتی ہے۔۔۔۔ اگر منانے والا ہو، نہ ہو تو کئی کئی دن روٹھی رہتی ہے۔

بارش اگر تیز ہو تو سینکڑوں کی تعداد میں فیڈر پر فیڈر ٹرپ ہوتے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ کے الیکٹرک نے مون سون کی دوسری بارش کے لئے بہتر تیاریاں کی ہیں۔ ٹیمیں چوبیس گھنٹے فنی خرابیوں اور ٹوٹے تاروں کو جوڑنے کے لئے موجود رہیں گی۔

بارش ہو اور بجلی بھی ہو، ساکنان شہر قائد کو ایسی انہونی حیران کر دے گی لیکن حقیقت میں ایسا ہوگا یا نہیں، یہ آشکار کرنے کے لئے بادلوں کو برسنا ہو گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بادل جیتتے ہیں یا کے الیکٹرک۔