کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) شہر قائد میں مون سون بارشوں کا 7واں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تیزبرسات برسانے والا سسٹم کمزور پڑ چکا ہے تاہم شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ دن بھر موسم ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر کے بعد کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے تاہم زیادہ تیز بارش ساؤتھ ایسٹ کے علاقوں میں ہو گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دن بھردرجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مون سون سیزن میں اب تک کراچی میں معمول سے 220 فیصد زائد بارشیں ہو چکی ہیں جب کہ اگست میں بارشوں کے کئی ریکارڈ بھی توٹ چکے ہیں۔