کراچی 27 جون 2016 (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی خالد صدیقی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک جہاد کا مہینہ ہے اور اسی مہینے میں مسلمانوں میں عظم فتوحات حاصل کی ہیں ۔ آج بھی مسلمان جہاد کو فریضہ کو ترک کرنے کے سبب دنیا بھر میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے ۔ اگر آج بھی مسلمان جہاد کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں تو دنیا ان کے پیروں تلے ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی ملک کی سالمیت اورعوام کی فلاح ونجات ہے’باطل قوتیں اسلام سے خوفزدہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون نارتھ کراچی کے تحت سیکٹر 5J میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا تیسرا اور آخری عشرہ لیلة القدر کا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید نازل کیا یہ رات ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے۔ لیلتہ القدرآخری عشرے کی طاق راتوں میں ہے رسولۖ نے فرمایا جب لیلتہ القدر ہوتی ہے توجبریل ملائکہ کے ایک جھرمٹ میں اترتے ہیں اور ہر اس بندے کے کیے دعا کرتے ہیں جو اس وقت جاگ رہا ہوتا ہو اور عبادت میں مشغول ہو۔لیلتہ القدر وہ رات ہے جو رب تعالیٰ نے خصوصامسلمانوں کو عنایت فرمائی ہے۔یہ وہ رات ہے کہ جس میں کچھ لوگوں کے سوا اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کی مغفرت کا فیصلہ فرمادیتے ہیں۔ علاوہ ازیں سیکٹر5M نارتھ کراچی میںدعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مولانا ثنا اللہ نے کہا کہ رمضان کے دو عشرے گزرچکے ہیں اور آخری عشرہ باقی ہے۔اس عشرے میں ہمیں رمضان کی برکات کو زیادہ سے زیادہ سمیٹنا چاہیے۔اس دن جنگ بدر حق وباطل کے درمیان معرکہ کا اسلامی تاریخ کا اہم ترین واقعہ ہے جس میں چند مٹھی بھر مسلمانوں نے وقت کی باطل قوتوں کو شکست فاش دیکر اسلام کی عظمت کو دوام بخشا،اور ثابت کردیا کہ باطل اسلام دشمن قوتوں کیخلاف جدوجہد کیلئے وسائل اور افرادی قوت کے بجائے ایمانی قوت لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 27ویں رمضان کو قائم ہوا یہ اللہ تعالیٰ کا انعام ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن وسنت کے ذریعے ہی دین ودنیا کی رہنمائی کی ہے اس کی پیروری میں ہماری نجات ہے۔جو قوتیں پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہیں وہ اپنے مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گی اور پاکستان قائم ودائم رہے گا# ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی27 جون 2016 (پ ر) جماعت اسلامی کے رہنما مولانا ضمیر اختر منصوری نے کہا ہے کہ طاغوتی قوتیں اسلام کو بدنام کر رہی ہیں، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام امن کا مذہب ہے۔ قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی امت مسلمہ سرخرو ہوسکتی ہے۔ رمضان کا مہینہ امت مسلمہ کے لئے اللہ کا انعام ہے۔ ترقی کی جدید دنیا دھوکہ اور فریب کے سوا کچھ نہیں۔ اسلام ہی دنیا کو امن اور سکون فراہم کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد زون کی یوسی 16میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر زون اویس یاسین اور ناظم علاقہ محمد صفدر سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔ مولانا ضمیر اختر منصوری نے کہا کہ مغربی تہذیب نے معاشرے میں بگاڑ پیدا کر دیا ہے۔ اسلام کو مٹانے اور اسلام کو بدنام کرنے کیلئے طاغوتی قوتیں متحد ہوگئی ہیں۔ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس دنیا میں عملی طور پر نافذ ہونے کیلئے آیا ہے۔ روزہ رب سے وفاداری کا نام ہے۔ رمضان کو جنتوں والا رمضان بنایا جائے اور جہنم سے آزادی حاصل کرنے کیلئے اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی جائے۔ قرآن ہر دور میں انسانیت کو رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ رمضان تمام مہینوں کا سردار مہینہ ہے اور یہ نیکیوں کا موسم بہار ہے۔ رمضان میں اللہ سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے۔ امیر زون سید آصف علی نے کہا کہ روزہ اللہ کے لئے ہے اور اللہ ہی اس کا بہتر اجر دینے والا ہے۔ رمضان کی ساعتوں اور رحمتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹا جائے# جماعت اسلامی زون ناظم آباد کے تحت شب بیداری 23ویں شب کو ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی 27 جون 2017 (پ ر) جماعت اسلامی زون ناظم آباد کے تحت شب بیداری23ویں شب بروز منگل، رات 12 بجے، بمقام جامع مسجد ناظم آباد نمبر 1میں منعقد ہوگی، جس سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی اور امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان خطاب کریں گے۔ امیر زون ناظم آباد سید وجیہہ حسن نے کارکنان کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے#