کراچی: مزید 3 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Dengue

Dengue

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں مزید تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دو سو نواسی ہو گئی۔ ڈینگی سرویلنس سیل سندھ کے مطابق کراچی میں تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کراچی میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو سو نواسی ہو گئی ہے۔

اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی اب تک نو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جس کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی وائر سے متاثرہ افراد کی تعداد دو سو اٹھانوے ہو گئی ہے۔