کراچی کے مختلف علاقوں سے مزید 5 لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں قتل و غارت گری نہ رک سکی، کراچی کے مختلف علاقوں سے پانچ لاشیں ملی ہیں، جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں گاڑی سے دو افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں، پولیس کے مطابق مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

بلدیہ ٹان نمبر دو میں ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کھارادر کے علاقے ابل چوک سے بھی ایک شخص کی لاش ملی، پولیس کے مطابق دونوں مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور دونوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے، بلدیہ نیول کالونی سے ایک لاش ملی ہے، لانڈھی نمبر چھ میں فائرنگ سیایک شخص زخمی ہو گیا۔