کراچی : مساجد اور خریداری کے مراکز کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) رمضان المبارک کے دوران کراچی میں مساجد اور خریداری کے مراکز کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کافیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے شہرمیں اضافی نفری تعینات کی جائے گی

آئی جی سندھ کی زیرصدارت رمضان المبارک کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اور تینوں زونزکے ڈی آئی جیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ماہ رمضان میں فول پروف سیکیوٹی کے لیے آئی جی سندھ نے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران تجارتی مراکز مساجد، امام بارگاہوں پرپولیس اہلکار تعینات کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ زرائع کے مطابق ماہ رمضان میں شاپنگ سینٹرز پر انیس سو ستتر اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تین ہزار چھ سوتیس مساجد ار امام بارگاہوں پر نو ہزار سات سو تریپن اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تراویح کے چار سو اکیس مقامات پر بھی اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔ ایڈایشنل آئی جی کراچی کے مطابق رمضان میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے اضافی سیکیورٹی تعینات کی جائے جب کہ کراچی میں موجود غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے خصوصی سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔