کراچی: مچھر کالونی میں رینجرز آپریشن، دو مغوی بازیاب

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ آپریشن کے دروان ملزمان کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی میں رینجرز کا دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ رینجرز اہلکار حساس علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپے مارکارروائیوں میں مصروف ہیں۔

رات گئے رینجرز نے مچھر کالونی میں چھاپہ مار کارروائی میں دہشت گردوں کے قبضے سے دومغوی بازیاب کرالئے۔ جنہیں تاوان حاصل کرنے کے لئے اغوا کیا تھا۔ رینجرز نے آپریشن کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔