کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع بولٹن مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے دکان پر کریکر حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بولٹن مارکیٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان دکان پر کریکر پھینک کرفرار ہوگئے جس کے پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئےجن کی شناخت 55 سالہ ابوبکر، 30 سالہ محمد عدنان اور 25 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی ایس آئی یو واصف قریشی کے مطابق کریکر حملہ کے دورہ کرکے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حملہ بھتے کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
واقعے کے بعد تاجروں نے ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، مظاہرین کا کہنا تھاکہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر پر ٹریفک پولیس نے کھارادر سے ٹاور جانے والے ٹریفک کو یعقویہ مسجد کی طرف موڑ دیا ہے۔