کراچی (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں 3 روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 23 اپریل کی رات 12 بجے تک ہوگا جب کہ خواتین، بزرگ اور 12 برس سے کم عمر بچوں سمیت صحافی بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی جانب سے 23 اپریل کو این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔