کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ

Pillion Riding Ban

Pillion Riding Ban

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے شہر میں 3 روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے محکمہ داخلہ سندھ سے 23 اپریل کو کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 پر ضمنی انتخاب کے دوران ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی تھی ۔ جس پر صوبائی حکومت نے شہر میں 3 روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 23 اپریل کی رات 12 بجے تک ہوگا تاہم خواتین، بزرگ، 12 برس سے کم عمر بچے اور صحافی اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔