کراچی (جیوڈیسک) انسداد پولیو مہم کے پیش نظر کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی میں ایک روز کی توسیع کر دی گئی۔
کراچی میں آج رات 12 بجے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم ہونا تھی تاہم انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر عائد پابندی میں 30 جنوری تک توسیع کے احکامات جاری کر دیئے۔
واضح رہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بنارس میں پولیو ٹیم پر حملے کے بعد ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔