کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننا کل سے لازمی ہوگا، خلاف وزری پر ڈیڑھ سو روپے جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا ہے جس پر پیر سے عملدرآمد ہوگا۔
ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کے مطابق ہیلمٹ کا لازمی استعمال عوام کے تحفظ کے لیے کیا جارہا ہے اور خواتین بھی ہیلمٹ پہننے کی پابند ہوں گی ٹریفک پولیس نے یکم جون سے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا تھا بعد میں اس میں 8 جون تک توسیع کردی گئی۔
یہ مدت کل ختم ہو جائے گی۔ ایس ایس پی ٹریفک سائوتھ فیصل عبداللہ کے مطابق کراچی میں کل سے موٹر سائیکل کے دونوں سواروں کے لئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔ ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک سو پچاس روپے کا چالان کیا جائے گا۔