کراچی: تحریک اور ایم کیو ایم آمنے سامنے، کارکنوں میں ہاتھا پائی

MQM and PTI

MQM and PTI

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں این اے 246 کے ضمنی انتخابات قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے کریم آباد سے عمران اسماعیل کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

عزیز آباد پہنچنے پر تحریک انصاف کی ریلی کا ایم کیو ایم کے کارکنوں سے آمنا سامنا ہوا تو دونوں جانب سے کارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں نعرہ بازی شروع کر دی۔

نعرہ بازی میں شدت آئی تو نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ ریلی کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں نے موقع کی نزاکت دیکھتے ہوئے دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں بیچ بچائو کرا دیا۔