کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن محمد عادل اسپتال میں انتقال کر گئے۔ عادل شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ایم کیو ایم کے رہنما آصف حسنین نے بتایا کہ نارتھ کراچی سیکٹر 136 کے کارکن عادل کو 2 روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں نے حراست میں لیا تھا۔
آصف حسنین کے مطابق عادل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ان کے سر پر چوٹیں آئی تھیں۔ متحدہ کے کارکن مبہنہ تشدد سے جاں بحق ہوئے ہیں۔