کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ کے کارکن محمد عادل مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہو گئے۔ الطاف حسین نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئین اور قانون کو پیروں تلے روند دیا۔
وزیر اعظم نوٹس لیں ایم کیو ایم رہنماوٴں کے مطابق محمد عادل کو 2 روز قبل نارتھ کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان پر شدید تشدد کیا۔ جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
محمد عادل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ رات انتقال کر گئے۔ ادھر لندن سے جاری ہوئے ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئین اور قانون کو پیروں تلے روند دیا ہے۔
کارکنان کی بلا جواز گرفتاریاں، تشدد اور ماروائے عدالت قتل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔صدر، وزیر اعظم، وزیر داخلہ کا نوٹس لیں اور عادل پر تشدد کرنے والے پولیس اہل کاروں کو سزا دی جائے۔