کراچی (جیوڈیسک) کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور لاپتہ و اسیر کارکنان کی بازیابی اور رہائی کیلئے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم ایم کے تحت کارکنوں کی گرفتاریوں اور لاپتہ و اسیر کارکنان کی بازیابی اور رہائی کے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا جاری ہے۔
دھرنے میں متاثرہ خاندانوں کے افراد اور خواتین بڑی تعداد میں شریک ہیں جو لاپتہ اور گرفتار افراد کی تصاویر اٹھائے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے لاپتہ افراد کی بازیابی اور گرفتار شدگان کی رہائی کے لئے نعرے بازی کر رہے ہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل، محمد حسین، روئف صدیقی اور دیگر دھرنے میں موجود ہیں۔