کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹائون نمبر پانچ کے قریب متحدہ قومی موومنٹ کے کیمپ پر گزشتہ رات دہہشت گردوں نے دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین ارکان صوبائی اسمبلی محمد حسین، شیخ عبداللہ اور سیف الدین خالد سمیت بائس افراد افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ شدید زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ایک زخمی عبدالجبار آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔