کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں حلقہ بندیوں پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے ذمہ داران اور کارکنان کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
سندھ میں حلقہ بندیوں پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے لال قلعہ گراؤنڈ کراچی میں آج شام ذ مہ داروں سیکٹر انچارجز، یونٹ انچارجز، بلدیاتی انتخابات کے امیدواروںٕ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا ٹیلیفونک خطاب بھی متوقع ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے عدالتی فیصلے پر جشن منانے کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔