کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم کی ہڑتال کی وجہ سے بن قاسم ٹاون کے علاوہ کہیں انسداد پولیو مہم نہیں ہو سکی۔
کراچی کے حساس ترین یونین کونسلز میں پولیو مہم کا آج تیسرا روز ہے تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کہیں بھی انسداد پولیو کے قطرے بچوں کو نہیں پلوائے جا سکے۔
تاہم بن قاسم ٹائون میں رضاکاروں کو سیکورٹی ملنے کے بعد انسداد پولیو کے قطرے گھر گھر جاکر پلوائے گی۔
دوسری جانب ایم کیو ایم کی پر امن ہڑتال کی وجہ سے ضلع وسطی میں آج مہم کو منسوخ کردیا گیا۔