کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار کے گھر پر چھاپے کے خلاف یوم احتجاج اور ہڑتال کی اپیل پر حالات پرامن ہیں ۔ زندگی معمول پر ہے ، سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔
پیٹرول پمپمس اور صبح کھلنے والی دکانیں کھلی ہوئی ہیں ۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار کے گھر پر چھاپے کے خلاف یوم احتجاج اور ہڑتال کی اپیل پر حالات پرامن ہیں ۔ زندگی معمول پر ہے ، سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے ، پیٹرول پمپمس کھلے ہوئے ہیں۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ شب ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر چھاپے کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھر میں یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے اور عوام اور کاروباری افراد سے آج کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ دوسری جانب ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی۔
شہری مکمل آزادی کے ساتھ کاروبار کھولیں اور معاملات زندگی بحال رکھیں ، رینجرز شہریوں کو ہر قسم کا تحفظ دیگی ۔ دکانیں بند کرانے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا ۔ ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لائی جائے اور پیٹرول پمپ بھی معمول کے مطابق کھولے جائیں ۔ شہری بلاجواز ہڑتال کی کسی کال پر کان نہ دھریں ۔ ایم کیو ایم نے فاروق ستار کے گھر پر چھاپے کے خلاف آج سندھ بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا تھا۔