کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران قتل ہونے والے نوجوان وقاص شاہ کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ رینجرز نے شہداد پور سے آصف نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جس نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم آصف ایک سیاسی جماعت کی جانب سے کراچی کے علاقے گلستان جوہر کا یونٹ انچارج رہ چکا ہے۔ ملزم نے جبرا کھالیں چھننے اور فطرانہ جمع کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق وقاص شاہ کے قتل کے بعد میڈیا پر فوٹیج چلی تو ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے ملزم آصف کو نائن زیرو بلایا اور اس کے دفاع میں پریس کانفرنس کرنے کا وعدہ کیا لیکن کسی رابطہ کمیٹی کے ممبر نے ملزم سے بات نہیں کی جس کے بعد ملزم آصف گرفتاری کے ڈر سے ملزم اندرون سندھ روپوش ہو گیا تھا اور داڑھی رکھ لی۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم آصف رینجرز کے آپریشن کو بدنام کرنا چاہتا تھا۔