کراچی، امام بارگاہ پر حملے کی کوشش ناکام خاتون دہشت گرد ہلاک,مشکوک شخص گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں خواتین کی دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک خاتون دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہو گئی، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

شہر قائد کے علاقے خالد بن ولید روڈ پر امام بارگاہ علی مرتضٰی کی گلی میں دہشت گردی کے لئے داخل ہونے کی کوشش کرنے والی دو برقعہ پوش خواتین پر گارڈ نے فائرنگ کر دی اور خواتین کے ہاتھ میں موجود دھماکہ خیزمواد بھی پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوئیں اور ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم تور گئی۔

دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے چوکیدار بھی زخمی ہوا، پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔