کراچی، محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کیلئے فوج کی تعیناتی شروع

Military

Military

کراچی (جیوڈیسک) یوم عاشور پر امن وامان برقرار رکھنے کے حساس علاقوں میں فوج کی تعیناتی شروع کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق محرم الحرام میں امن کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے حساس قرار دئیے گئے علاقے میں فوج کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔ فوجی دستوں کی تعیناتی کا عمل کل تک مکمل کر لیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہر میں فوجی دستے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بیک اپ سپورٹ کے لیے موجود رہیں گے۔ محرم الحرام کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت سے شہر میں فوج کی تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی۔