کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر نے اے ڈی پی کے فنڈز آتے ہی افسران کی تبدیلی کردی ۔سنیئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم کو تبدیل کردیا ۔مزید 2اوپی ایس افسران فارغ۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اے ڈی پی فنڈز کی چوتھی قسط آنے کے ساتھ ہی میٹرو پولیٹن کمشنر نے اپنے من پسند افسران کو تعینات کرنے کے لئے مزید 2 افسران اظفر عابدی اور نذہت سلطانہ کو OPSکی بنیاد پر عہدوں سے فارغ کردیا۔ جبکہ میٹرو پولیٹن کمشنر نے سنیئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم تسنیم احمد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا۔
جو کہ 1996ء میں براہ راست 16گریڈ میں بلدیہ شرقی میں بھرتی ہوئے تھے اور 2010ء اور 2011ء میں مسلسل 17اور 18گریڈ حاصل کئے تھے ان کو واپس بلدیہ شرقی رپورٹ کرنے سے بچالیا جبکہ ڈائریکٹر ویلفیئر جبار بھٹی کو انٹرنل آڈت کا بھی اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ 17گریڈ کے مسرت علی کو ایچ آرایم سنیئر ڈائریکٹر کا بھی چارج دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی میں من پسند افسران کو نوازنے کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد تو کیا جارہا ہے۔
لیکن انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ایس ایس یوجی کی 7پوسٹوں میں سے 3پوسٹوں پر نان ایس ایس یو جی کے افسران کو تعینات کرنے کرکے ان کو 19گریڈ کی تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں اور محکمہ انجینئرنگ میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔