کراچی : بلدیاتی انتخابات کا التواء، شہریوں کے مسائل میں اضافہ

Elections

Elections

کراچی (جیوڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے التوا نے مسائل کے انبار لگا دیئے، ترقیاتی منصوبے سرد خانے کی نذر ہوئے تو دوسری طرف میٹروپولیٹن سہولیات بھی ناپید ہو گئیں، بلدیاتی انتخابات کا التوا کراچی والوں کو پڑ گیا بھاری، شہر قائد کے باسی بنیادی سہولیات سے محروم ہو گئے، بلدیاتی اداروں کی غیر موجودگی میں شہری سہولیات کا بستر گول ہو گیا، شہرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔

شاہراہیں بھی کچرا کنڈیوں کا منظر پیش کرنے لگیں، کچرے کے ڈھیرکے نیچے دفن شاہراہوں پر گاڑیاں اچھل کود کر کے گزرنے لگیں، درد دل رکھنے والے شہری خودی ہی آستین چڑھاکر گندگی صاف کرنے لگے، شہریوں کا کہنا ہے بلدیاتی نظام میں یوسیز اور کونسلوں کی سطح پر صفائی ستھرائی کے کام ہو جاتے تھے، موجودہ نظام میں کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر تک شہریوں کی رسائی بھی کسی معرکے سے کم نہیں۔