کراچی : بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں دھماکہ، مبینہ دہشت گرد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں دھماکے سے مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹان میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ سے ایک شخص کی ناقابل شناخت لاش ملی ہے اور ہلاک ہونے والا شخص دہشت گرد تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے بال بیرنگ اور پستول بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت کے لئے خون کے نمونے اور فنگر پرنٹس لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ایس پی اورنگی ٹان کا کہنا ہے کہ بم دیسی ساختہ تھا اور اس کا وزن 6 سو گرام تھا۔ بارود کے ساتھ بال بیرنگ اور کیلیں بھی استعمال کی گئیں۔