کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے رہنماء سید امجد علی شاہ نے انتظامات عید الاضحی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کو مثالی ضلع کا اعزاز ملنے پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن ،میونسپل کمشنر عمران اسلم، تمام افسران و عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے جس انداز میں قبل ازوقت عید الاضحی کے موقع پر آلائشوں کو برقرفتاری سے اُٹھا نے اور ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کے قیام کے لئے انتظامات کئے اور اس پر مکمل عمل درآمد کے ذریعے عوام کو عید لاضحی کے تینوں دن سہولت پہچانے کے کاموں کی مکمل نگرانی کرتی رہیں وہ ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد کے لئے قابل فخر ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنماء سید امجد علی شاہ نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے سفارش کی ہے کہ شہر میں عید الاضحی کے موقع پر مثالی انتظامات پر بلدیہ کورنگی کی ایڈمنسٹریٹر ،میونسپل کمشنر اور تمام محکموںکے افسران و ملازمین کو اعزازی سرٹیفکٹ دیا جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور بہتر انداز میں عوامی خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا تے رہیں ۔سید امجد علی شاہ نے ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن کو بلدیہ کورنگی کے مثالی انتظامات پر ملنے والے اعزاز پر پیپلز پارٹی کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ بلا خوف و خطر عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کا سفر جاری رکھیں گی۔