کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو اور میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو کی ہدایت پر شاہ فیصل زون میں عظیم پورہ ،کالونی گیٹ اور جامعہ ملیہ قبرستان میں شب برات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل۔
قبرستانوں سے خار دار جھاڑیوں کے خاتمے اور صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ قرستانوں کے اطراف اور آمد و رفت کے راستوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ یقینی بنا کر شب برات کے موقع پر قبرستان اپنے پیاروں کے قبروں پر آنے والے زائرین کی رہنمائی اور سہولت کے لئے قبرستانوں کے باہر استقبالیہ ،سبیل اور میڈیکل کیمپ قائم کردیئے گئے۔بلدیہ کورنگی کی جانب سے شاہ فیصل زون میں قائم تینوں قبرستانوں میں بلا تعطل روشنی کے انتظامات کے لئے اسٹینڈ بائی جرنیٹرز نصب کردیئے گئے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے کہا ہے کہ شب برات کے موقع پر قرستان آنے والے زائرین کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بلدیہ کورنگی نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں قبرستانوں میں صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ قبروں پر خار دار جھاڑیوں کی صفائی کو یقینی بنا دیا گیا ہے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بلدیہ کورنگی شب برات کے موقع پر ضلعی حدود میں قائم مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات کی بہتری ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنا کر عبادت گزاروں اور علاقہ عوام کو بلدیاتی سہولیات پہنچانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
انہوں نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کے ساتھ قبرستانوں اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی و ستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے سیوریج مسائل کا خاتمہ کیا جائے ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی ہے کہ شب برات کی رات قبرستانوں میں مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔