بلدیہ کورنگی کے تحت صاف ستھرا سرسبز ضلع کورنگی مہم کا آغاز

کراچی : بلدیہ کورنگی کے تحت صاف ستھرا سرسبز ضلع کورنگی مہم کا آغاز کر دیا گیا، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز ماحول قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں آلودگی سے پاک سرسبز ماحول کے قیام کے لئے 25ہزار سے ائد پودے لگا ئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام صاف ستھرا سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے خصوصی مہم کے آغاز کے بعد لانڈھی ،کورنگی اور شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور ہریالی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لانڈھی زون کے فوکل پرسن طلعت محمود ،کورنگی زون کے فوکل پرسن مبین صدیقی اور شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے بلدیہ کورنگی کے محکمہ سنیٹریشن کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے حوالے سے انتظامات کو علاقائی سطح پر مزید بہتر بنا یا جائے کچرا کنڈیوں کی روزانہ کی بنیادوں پر صفائی اور مکھی مچھروں کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔

اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کو صفائی وستھرائی کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی انہو ں نے بتایا کہ شاہ فیصل زون میں تین شفٹوں میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے انتظامات جاری ہیں صبح کے اوقات میں اہم شاہراہوں اور دوپہر میں اندرونی گلیاں اور نائٹ سوئپنگ کے دوران تجارتی مراکز اور بازاروں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے خدمات انجام دیئے جاتے ہیں اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہصاف ستھرا سرسبز سرسبز معاشرے کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے ،عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول قائم کیا جائے۔

Korangi Campaign

Korangi Campaign