کراچی: چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ صفائی وستھرائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا نے کے لئے محکمہ ہیلتھ اینڈ سروسز بلدیہ کورنگی کو عوامی تعاون کے ذریعے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اندرونی گلیوں اور محلوں میں سوئپنگ کے انتظامات بہتر بنا نے کے ساتھ اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز میں نائٹ سوئپنگ انجام دینے کی ہدایت کی ہے علاقائی سطح پر کچرا پھنکنے اور کچرے کو آگ لگا نے کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اور کچرا کنڈیوں کی روزانہ صفائی کے بعد کنڈیوں پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو تواتر کے ساتھ انجام دینے کے احکامات دیئے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے فوکل پرسن شاہ فیصل زون کریم الدین اور یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈ کونسلرز کے ہمراہ شاہ فیصل زون کی مختلف یوسیز کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت صفائی وستھرائی کے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔
چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر سوئپنگ کے انتظامات اور کچرا کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کے انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے افسران و عملہ اس حوالے سے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا ئے دورے کے موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر سید نیئر رضا نے عوام سے اپیل کی وہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے بلدیاتی عملے سے تعاون کریں کوڑا کرکٹ گلیوں اور محلوں میں پھنکنے سے اجتناب کیا جائے تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا بنا یا جا سکے۔