کراچی : صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پربلدیہ کورنگی کا برساتی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قبل ازوقت انتظامات۔ تیز بارش کے باوجود ضلع کورنگی کے کسی بھی شاہراہ پر برساتی پانی جمع نہ ہو سکا برساتی پانی کو شاہراہوں اور گلیوں محلوں سے با آسانی یقینی بنا دیا گیا۔
شدید بارش کے بعد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار احمد سومرو کا میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو کے ہمراہ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ شاہراہوں سے مشنری اور افرادی قوت کی مدد سے برساتی پانی کی نکاسی کو اپنی نگرانی میں یقینی بنا یااس موقع پر شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو اور میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو نے محکمہ سینی ٹیشن کے افسران وعمل کو ہدایت کی کہ اہم شاہراہوں کے ساتھ تجارتی مراکز کے اطراف سے برساتی پانی کی نکاسی کو فوری یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
علاقائی سطح پر دوران برسات صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے ھوالے سے خصوصی توجہ دی جائے اس موقع پر انہوں نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ مزید متوقع برسات کی پشنگوئی کے حوالے سے الرٹ رہا جائے اور ترتیب دیئے گئے رین ایمرجنسی پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کورنگی نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے برساتی نالوں کی صورتحال کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور جہاں ضرورت ہو فوری طور پر برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔