بلدیہ کورنگی کا عشرہ محرم الحرام انتظامات: سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا آغاز

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے یکم محرم الحرام سے قبل ہنگامی بنیادوں پر جہاں امام بارگاہوں ،مجالس گاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات جاری ہیں ۔صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری ،آمد و رفت کے راستوں اور جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات ،رکاوٹوں کے خاتمے کے ھوالے سے اقدامات کے ساتھ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کا شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں بیک وقت آغاز کردیا گیا۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے فوکل پرسن شاہ فیصل زون کریم الدین اوربلدیاتی نمائندوں اور بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے کے افسران کے ہمراہ یونین کمیٹی 12گرین ٹائون میں امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضانے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے جاری کاموں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے تعمیراتی کاموں میں میٹریل کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے موقع پر موجود بلدیہ کورنگی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے جاری انتظامات کو تیز کیا جائے اور عزداران حسین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئی جائے چیئر مین سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے چاروں زونز کو ہدایت کی کہ زونز میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کو فعال بنا یا جائے اور منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انتظامات کی انجام دیہی کو یقینی بنایا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی