کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون نے شاہراہ فیصل پر صفائی و ستھرائی، سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات کا آغاز کردیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا کہ شاہراہ فیصل کی بین الاقوامی حیثیت ہے اور یہ شاہراہ شہر قائد کی ماڈل شاہراہ ہے۔
شاہراہ فیصل کی خوبصورت میں اضافے کے کے لئے بلدیہ کورنگی ہر ممکن اقدامات کرے گی انہوں نے کہاکہ بلدیہ کورنگی اپنی حدود میں جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ تا ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن تک شاہراہ فیصل کی بیوٹیفکشن مہم کا آغاز کردیا ہے شاہراہ فیصل بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام ہونے کے باوجود شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بلدیہ کورنگی اپنا حصہ ڈالتے ہوئے شاہراہ فیصل پر صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا رہی ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو اور سپرٹنڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی کے ہمراہ شاہر اہ فیصل پر بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کی جانب سے جاری صفائی و ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ شاہراہ فیصل کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے زیادہ سے زیادہ سرسبز بنا یا جائے انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ شاہراہ فیصل جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ تا ڈرگ روڈ اسٹیشن تک سروس روڈ پر قائم تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے اور دیواروں سے وال چاکنگ ختم کرنے کے ساتھ اس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو نے محکمہ ہیلتھ سروسز کو ہدایت کی کہ شاہراہ فیصل پر کوڑا کرکٹ پھنکنے کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اور ایساکرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے انہوں نے افسران وعملے کو ہدایت کی کہ شاہراہ فیصل پر فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے شاہراہ فیصل کی خوبصورتی میں مزید اضافہ یقینی بنا ئی جا سکے۔