کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ میٹروپولیٹن سٹی کراچی میں بلدیاتی سسٹم کی عدم موجود گی باعث علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل میں اضافہ اور شہر ی علاقے کھنڈرات میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں شہری علاقوں میں صفائی وستھرائی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے تعمیراتی منصوبوں کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ذبو حالی کا شکار ہورہے ہیں سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے فنڈ میں بے جا کٹوتی کے باعث بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار ہوچکے ہیں مالی دشواریوں کے باوجود بلدیہ کورنگی کا ضلع حدود میں صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے جد وجہد قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں بلدیہ کورنگی کے تحت “نیٹ کلین اینڈ گرین ضلع کورنگی مہم “کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سنیئر ڈائریکٹر پارکس بلدیہ کورنگی جاوید قریشی ،شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس شاہ فیصل زون عبدالکریم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارک شاہ فیصل عبدالصمد ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے تعائون کے ذریعے سیوریج سسٹم کو بہتر بنا نے کے لئے اقدامات کریں اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی میں عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کی جد وجہد میں مصروف ہیں اور انشا اللہ عوامی نمائندوں کے باہمی مشاورت اور عوام کے تعاون سے ضلع کورنگی کو بلدیہ مسائل سے پاک شہرکا مثالی ضلع بنایا جائیگا۔