کراچی: چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو ترقی سے ہمکنار اور مسائل سے پاک بنایا جائیگا ۔بتدریج علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنا یا جائیگا لائحہ عمل ترتیب دے گیا ہے ہمارے منتخب نمائندے عوام کو اُن کی دہلیز پر سہولت پہنچا نے کے عمل میں مصروف ہیں انشا اللہ عوامی کے تعاون سے ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی ،عوامی خوشحالی اور مسائل سے پاک معاشرے کے حوالے سے شہر کراچی کا مثالی ضلع بنائوں گا۔
ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یوسی بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ ملیر زون کے علاقے لیاقت مارکیٹ کے اطراف شاہراہوںکی کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں نامساعد حالات اور مالی بحران کے باوجود عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر علاقائی ترقی اور عوامی مسائل اُن کی دہلیز پر حل کرینگے دورے کے دوران جاری سڑکوں کی کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی نے متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے منصوبوں میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے۔