کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے متوقع شدید برسات کی پیشنگوئی کے پیش نظر ضلع کورنگی میں دوران برسات بروقت سہولیات کی فراہمی اور مسائل سے پاک ماحول کے قیام اور کسی بھی ناگہانی آفات سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے بلدیہ کورنگی میں میونسپل ایمرجنسی کانفاظ کرتے ہوئے تمام محکمہ جاتی افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات کے فوری ازالے کے لئے بلدیہ کورنگی کے تینوں زون شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں رین ایمرجنسی سینٹر کو فعال رکھنے کی ہدایت اور کسی بھی ناگہانی آفات سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے ضلع کورنگی کے تینوں زونز میں محفوظ مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کردیا ہے۔
رین ایمرجنسی انتظامات کے جائزے کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن اور متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے برساتی نالوں کی صفائی اور علاقائی سطح پر نکاسی آب کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے شاہ فیصل زون کے تحت جاری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ برساتی نالوں میں قائم تمام تر تعمیرات و تجاوزات کا بلا امتیاز فوری خاتمہ یقینی بنا کر مستقل بنیادوں پر صاف رکھا جائے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ برساتی نالوں میں کوڑاکرکٹ اور کچر پھنکنے سے گریز کریں۔
نالوں پر تجاوزات و تعمیرات کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے غیر قانونی اقدامات کی روک تھام کے ذریعے نکاسی آب کے نظام کو درست بنا یا جاسکے دورے پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مزید متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی پلان پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے اور بروقت سڑکوں اور گلیوں سے برساتی نکاسی کے لئے تمام انتظامات کو فعال رکھا جائے۔