کراچی : میئر کراچی وسیم اختر کی خصوصی ہدایت پر کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن نے ملیر میں پھیلنے والی پر اسرار بیماریوں کے تدارک کے لئے ملیر ماڈل کالونی زون اور مضافاتی علاقوں میں جراثیم کش ادویات کے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا۔
چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ملیر ماڈل کالونی زون آفس میں 30 اسپرے وہیکل مشینوں کے ذریعے جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے علاقائی سطح پر صا ف ستھرے ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ مکھی مچھروں کی افزائش کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے بعد تواتر کے ساتھ مکھی اور مچھروں سے پیدا ہونے والے امراض کے خاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے ساتھ امراض سے متعلق آگاہی اور احتیاطی تدابیر سے عوامی شعور کو بیدار کیا جائے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے محکمہ ہیلتھ بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ ضلع ملیر میں پھیلنے والی پر اسرار بیماری کے پھیلا ئو کی روک تھام کے لئے امراض سے متعلق مکمل آگاہی عوام تک پہنچا ئی جائے تاکہ امراض کے خاتمے اور پھیلا ئو کی روک تھام کی جا سکے۔
چیئر مین بلدیہ کورنگی نے اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کے دوران ندی ،نالوں سمیت علاقائی سطح پر گلیوں اور محلوں کے ساتھ مساجد و امام بارگاہوں ،اسکولوں ،کالجوں اور ہسپتالوں میںبھی جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے ۔اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے قیام کے حوالے سے بلدیہ کورنگی سے تعائون کریں تاکہ باہمی تعاون سے ضلع کورنگی کے ہر علاقے میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا کر امراض کا خاتمہ اور اسے پھیلنے سے روکا جا سکے۔