بلدیہ کورنگی کا فیملی پارکوں کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے مراکز میں تبدیل کرنے کا عزم

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ کورنگی ضلعی حدود میں قائم تمام فیملی پارکوں سہولت سے آراستہ کرکے صحت مند سرگرمیوں کے مراکز میں تبدیل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش کے حوالے سے کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا سرسبز بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ ضلع کورنگی میں قائم فیملی پارکوں کا تفصیلی دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس بلدیہ کورنگی جاوید قریشی ،دائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،طلعت محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔

دورے کے موقع پر فیملی پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ فیملی پارکوں میں عوام کے لئے تمام تر تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے پارکوں کو سرسبز اور صحت مند تفریحی ماحول کے حصول کا مرکز بنا نے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کئے جائیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے پارکوں میں بچوں ،بزرگوں خصوصاً خواتین کے لئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں میں صاف ستھرے ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے ساتھ فیملی پارکوں میں روشنی کے انتظامات بہتر بنا ئے جائیں اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا نے کے ساتھ انسداد ڈینگی کے حوالے سے گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کااسپرے روزانہ کی بنیاد پر انجام دیا جائے۔

Karachi Municipality News

Karachi Municipality News