کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی جہاں علاقائی ترقی اور عوام کو بلدیاتی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنے اقدامات کو تیز کردیا وہیں آلودگی کے خاتمے اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے بھی کوشاں ہے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی ہے ضلع کورنگی کی حدود میںگرین بیلٹس اور شاہراہوں کی سنٹرل آئی لینڈ کو سرسبز بنا نے کے لئے فوری اقدامات بروئے کار لائے جائیں تمام فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو سرسبز بنا نے کے ساتھ علاقائی سطح پر سرسبز ماحول کا قیام عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنایا جائے اس حوالے سے سرسبز ماحول کی آفادیت سے عوامی آگہی مہم چلا ئی جائے عوام کے تعاون سے پودے اور درخت لگا ئے جائیں اور اس کی آبیاری و حفاظت کے لئے بھی انتظامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے منتخب نمائندوں اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کرکے علاقائی سطح پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر چیئر مین سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنی تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں اور علاقائی ترقیاتی امور کو معیاری اور وقت مقرری پر تکمیل کو یقینی بنا ئیںاس موقع پر چیئرمین سیدنیئر رضا نے مختلف علاقوں میں عوام اور علاقہ نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی لاتعداد مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے علاقائی سطح پر مسائل کا خاتمہ ہمارے لئے چیلنج ہے مگر ہم اپنے یونین کمیٹیز کے نمائندوں اور افسران کی ٹیم کے ہمراہ اس چیلنج کو پورا کرنے کے لئے میدان عمل میں ہیں انشا اللہ علاقائی ترقی اور مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کا عزم پورا کرینگے انہوں نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسائل کا بتدریج خاتمے کے بعد کھیلوں کے میدانوں اور فیملی پارکوں کی تعمیر و مرمت کرکے ضلع کورنگی میں مثالی معاشرے کا قیام عمل میں لائیں گے ضلع کورنگی میں کھیلوں کے مقابلوں اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔